خواتین کچن میں دستیاب اجزاء کی مدد سے صنفی بیماری کا تدارک کریں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواتین کچن میں دستیاب اجزاء کی مدد سے صنفی بیماری کا تدارک کریں
خواتین کچن میں دستیاب اجزاء کی مدد سے صنفی بیماری کا تدارک کریں

پاکستان بھر میں پی سی او (پولی سسٹک اووری سنڈروم) نامی صنفی بیماری عام ہوتی جارہی ہے جو خواتین میں ہارمون سے متعلق پیچیدگیوں کا باعث بنتی ہے۔

جن خواتین کو یہ شکایت ہوتی ہے وہ دیگر شدید بیماریوں کا بھی شکار ہوجاتی ہیں جن میں ذیابیطس ٹائپ 2، بلند فشارِ خون، دل کے امراض، امراضِ خون اور کینسر کے علاوہ بانجھ پن کا مرض بھی شامل ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ پی سی او نامی بیماری کا نہ کوئی علاج دستیاب ہے اور نہ ہی یہ بیماری خود بخود ختم ہوتی ہے۔تاہم مندرجہ ذیل خصوصی دوا کی مدد سے خواتین نہ صرف پی سی او کنٹرول کرسکتی ہیں بلکہ ہارمون سے متعلق عدم توازن کا بھی خاتمہ ممکن ہے۔

اس کے علاوہ خواتین ذیابیطس ٹائپ 2 کے تدارک کیلئے انسولین کی کم سطح اور وزن سے متعلق مسائل پر بھی قابو پاسکتی ہیں۔

اجزائے ترکیبی

دار چینی پاؤڈر

سونف کا سفوف

ملٹھی

اسگند ناگوری (سفوف)

میتھی دانہ

دوا تیار کرنے کا طریقہ

ایک ایسا برتن لیں جس میں تمام اجزائے ترکیبی ملا کر ان کا آمیزہ تیار کیا جاسکے۔

اب برتن میں نصف چائے کا چمچ دار چینی لیں۔

اس میں 1 چائے کا چمچ سونف کا سفوف ملائیں۔

آمیزے میں 1چائے کا چمچ ملٹھی شامل کریں۔

اسگند ناگوری کی 5 سے 6 اسٹکس بھی اس آمیزے میں شامل کریں۔

بعدازاں میتھی دانہ کے 2 چائے کے چمچ بھی آمیزے میں شامل کریں۔

تمام اجزائے ترکیبی کو اچھی طرح ہلا کر مکس کرنے کے بعد تمام اجزاء کو اس وقت تک گرائنڈ کریں جب تک کہ یہ پاؤڈر نہ بن جائیں۔

ناشتے یا سحری کے 30 منٹ بعد اس جادو اثر دوا کا نصف چائے کا چمچ لیں اور اسی مقدار میں یہ دوا عصر اور مغرب کی نمازوں کے درمیان استعمال کی جاسکتی ہے۔

مفید تجاویز 

باقاعدگی سے ورزش کیجئے۔

متوازن غذا استعمال کیجئے۔

کریلا، پالک، بلوبیری اور کھیرے سمیت دیگر ہری سبزیاں خوراک کا حصہ بنائیے۔

سرخ گوشت سے اجتناب کیجئے۔

چاولوں سے پرہیز کیجئے۔

اپنی خوراک میں پروٹین اور اومیگا 3 کی حامل غذائیں شامل رکھئے۔

 

Related Posts