علامہ خادم رضوی کیخلاف توہین عدالت کیس پسِ مرگ سماعت کیلئے مقرر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ، ججز اور عدلیہ کو بدنام کرنے کے الزام پر مرحوم علامہ خادم حسین رضوی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ان کے انتقال کے دو برس بعد سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

 ٹی ایل پی (تحریک لبیک پاکستان) کے مرحوم سربراہ خادم حسین رضوی کے خلاف 2018ء میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں بیرسٹر مسرور شاہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ خادم رضوی سپریم کورٹ، ججز اور عدلیہ کو بدنام کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کون ہیں؟

عجیب بات یہ ہے کہ خادم رضوی اور درخواست گزار بیرسٹر مسرور شاہ دونوں کے انتقال کو دو سال سے زیادہ وقت گزر چکا ہے اور یہ درخواست اب سماعت کے لیے مقرر ہوئی ہے۔

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15 اگست کو اس درخواست کی سماعت کرے گا جس میں مدعی اور فریق دونوں مرحوم ہیں۔

Related Posts