پی ٹی آئی کی قیادت کیخلاف درج توہین مذہب مقدمات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی تقریر نامناسب ضرور تھی مگر دہشت گردی کی دفعہ نہیں بنتی، اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کی تقریر نامناسب ضرور تھی مگر دہشت گردی کی دفعہ نہیں بنتی، اسلام آباد ہائیکورٹ

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے جبکہ اسسٹنٹ رجسٹرار ہائی کورٹ اسد خان کی جانب سے درخواست وصولی کی تصدیق کی گئی ہے۔

سابق وزیر کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مجھے اور مقدمات میں نامزد ساتھیوں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے، ملک بھر میں درج مقدمات کو ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کی جائے۔

ہائی کورٹ میں درج درخواست میں کہا گیا ہے کہ پٹشنرز اور اس کے ساتھیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے روکا جائے، کس بنیاد پر مقدمات دائر کیے گئے وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد

واضح رہے کہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے یا پولیس کا کوئی بھی ایکشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے، پی ٹی آئی لیگل ٹیم ایڈوکیٹ فیصل فرید اور ایڈوکیٹ علی بخاری نے درخواست دائر کی۔

خیال رہے کہ مسجد نبوی ﷺ واقعے کے خلاف فیصل آباد میں عمران خان سمیت 150  افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔فواد چوہدری، شہباز گل، شیخ رشید، قاسم سوری، راشد شفیق اور انیل مسرت کو بھی مقدمے میں نامزد  کیا گیا ہے۔

Related Posts