اسلام آباد میں ایک بار پھر کنٹینر لگنا شروع، کیا کوئی بڑی سیاسی تحریک کا آغاز ہو رہا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

اسلام آباد میں ایک بار پھر کنٹینر لگنے کی اطلاعات ہیں، جس سے لگتا ہے ملک میں ایک بار پھر کوئی بڑی سیاسی تحریک شروع ہونے والی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع ابلاغ پر سامنے والی بعض اطلاعات کے مطابق در اصل حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحات کے نام پر متوقع طور پر آنے والے دنوں میں آئینی ترمیم کے خلاف وکلا میدان میں آنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وکلا کی جانب سے حکومت کے متوقع اقدام کی سخت مخالفت کا عندیہ سامنے آیا ہے اور اس سلسلے میں کسی بڑی وکلا تحریک کے خدشہ کے پیش نظر وفاقی دار الحکومت کے ریڈ زون میں ایک بار پھر کنٹینرز لگانا شروع کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے ریڈ زون کی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے، کنٹینرز ڈی چوک، سرینا چوک اور میریٹ چوک میں لگائے جا رہے ہیں۔ کنٹینرز لگانے کے لیے ہیوی مشنیری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

Related Posts