صارف کو 10 روپے ملیں گے، سولر بجلی کیلئے نئی پالیسی بنانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی تصویر

حکومت نے سولر توانائی کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر نیٹ میٹرنگ کی پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

وزارتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے متعلق سمری تیار ہے جو بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ سے منظور کروائی جائے گی، سمری میں صارف کو 22 روپے فی یونٹ کے بجائے 10 روپے نقد ادائیگی کی تجویز زیرِ غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت 5 ہزار میگاواٹ تک سولر انرجی پیدا ہو رہی ہے، الیکٹرک سپلائی کمپنی میں سولر پر 1400 میگاواٹ بجلی بن رہی ہے۔

وزارتِ توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی پر غور جاری ہے جبکہ حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا، فیصلہ صارفین کے مفاد کو مدِنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاور ڈویژن کے ترجمان نے نیٹ میٹرنگ سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ سے متعلق ابھی تک مشاورت کا عمل جاری ہے، نیٹ میٹرنگ پر مختلف تجاویز زیرِ غور ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ابھی نیٹ میٹرنگ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، نیٹ میٹرنگ کا معاملہ ابھی وزیرِ اعظم کے پاس جانا ہے، صارف کو 10 روپے ملنے سے متعلق رائے قائم کرنا قبل از وقت ہے۔

Related Posts