اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باوجود سی پیک کے تمام منصوبے کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
انٹرنیشنل انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ اینڈ کنسٹرکشن فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم پائلٹ پراجیکٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں سی پیک کے فریم ورک کے تحت 22 تعمیراتی منصوبے مکمل ہوئے۔ ان مکمل منصوبوں میں سڑکیں، ریلوے، ہوائی اڈے، تھرمل، پن، قابل تجدید توانائی، گوادر پورٹ اور خصوصی اقتصادی زون شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا نے مزید کہا کہ کورونا وباء کے باوجود سی پیک کے تمام منصوبے آگے بڑھ رہے ہیں، جس سے امن اور معاشی نمو پر مبنی مستقبل کی امید روشن ہوئی ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری، تعمیرات، روزگار کی منڈی اور قومی معیشتوں کی بحالی کی کلید ثابت ہوگی۔ سی پیک کے تحت کسی بھی منصوبے کے تعمیراتی کام کو معطل نہیں کیا گیا۔