سازشی بینظیر کا نام مٹانے اور ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal-Statement-on-Jakhrani

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ سازشی بینظیر کا نام مٹانے اور ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے خاندان میں جب کسی کا انتقال ہوتا تو میری والدہ اس کی بائیوگرافی لکھتی تھیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ترکی سے آئی ہوئی ناول نگار یشار سیمان کے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی زندگی پر لکھے ہوئے ناول جو ترکی، انگریزی اور اردو میں شائع ہونےوالی تقریب رونمائی سے خطا ب کیا۔

بلاول بھٹو کاکہناتھا کہ میری والدہ نے اپنے شہید والد ،اپنے شہید بھائیوں شہادت کی تاریخ لکھی تھی اور جب میں والدہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت ہوئی تو لوگ میری طرف دیکھ رہے ہیں کہ میں ان کی شہادت لکھوں اور اب جبکہ مجھے 12-13سال ہوگئے ہیں مجھ میں یہ حوصلہ نہیں آیا کہ میں ان کی شہادت کے متعلق لکھ سکوں۔

انہوں نےکہا کہ ایک بیٹے کے لئے ویسے بھی مشکل ہوتا ہے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو شہید نہ کہ صرف ہماری قائد تھیں بلکہ میری والدہ بھی تھیں۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ تعالیٰ شہید بی بی کی کہانی کو کوئی بھی نہیں روک سکتا ۔

ان کی کہانی کو سختی سے روکنے کی کوشش کی گئی ہے مگر کوئی بھی نہیں روک سکے گا۔ یہاں پاکستان میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا نام مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک تویہ جو اسلام آباد کا نیا ائیرپورٹ ہے جس کا نام انٹرنیشنل بینظیر بھٹو ائیرپورٹ ہوا کرتا تھا وہاں پرپاکستان کا پیسہ ضائع کرکے اور ایکسٹرا خرچ کرکے اس کا نام مٹایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت، سابق صدر آصف علی زرداری کوضمانت پر رہاکردیا گیا

دوسرا یہ کہ جو انقلابی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پہلا انقلابی سوشل سیفٹی پروگرام بینظیر انکم سپورٹ جس کا نام مٹایا گیا ہے اگر کوئی اس جگہ کوئی اور ملک ہوتا تو فخر کرتا اس پروگرام پرمگر پاکستان میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا نام مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پاکستان میں اس پروگرام میں بھی سازشی لوگ شہید بینظیر بھٹو کا نام مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان چھوٹے ہتھکنڈوں سے شاید اس ملک کی عوام بھول جائے مگر بینظیر بھٹو ایسی تھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو آپ کیسے چھپائیں گے۔ آپ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا نام کیسے مٹائیں گے آپ بی آئی ایس پی کارڈ سے تو نام مٹا سکتے ہیں، ائیرپورٹ سے تو آپ نام ہٹا سکتے ہو مگر اس ملک کی عوام کے دلوں سے یہ نام نہیں نکال سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جو میں نے اپنی آنکھو ںسے دیکھا کہ ایک خاتون ہونے کے ناطے سے ان کو نشانہ بنایا جا رہاہے۔ جب شہید محترمہ بینظیر بھٹو وزیراعظم کی مہم چلا رہی تھیں توتمام مخالفین ان کے خلاف اکٹھے ہوگئے کہ خاتون وزیراعظم نہیں بن سکتیں، یہ نہ اسلامی طور پر اور نہ ہی معاشرتی طور پر ہو سکتیں ہیں اور ان پر فتوے لگائے گئے ۔

ان کاکہناتھا کہ برابری کا کا مطلب کیا ہے کہ برابری کا مطلب یہ ہے کہ آپ مانتے ہوکہ مرد اور عورت برابر ہیں۔ مرد اور عورت کو برابر کے حقوق ملنے چاہئیں اور محترمہ بینظیر بھٹو نے یہ حق دے کر یہ ثابت کر دیا بلکہ نہ کہ عورتوں کے حق ملنے چاہئیے بلکہ وہ کام کر سکتی ہیں مرد بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تو بڑے بڑے لیڈر بن گئے بڑی بڑی شاعری بھی کرتے ہیں اور پنجاب پر حکمرانی بھی کرتے ہیں،ملک پر حکمرانی کرتے ہیں جب پولیس آجاتی ہے ، کوئی موومنٹ آجاتی ہے تو اپنے گھر سے بھاگ جاتے ہیں۔

جب ان کے کارکن پر حملہ ہوتا ہے اسلام آباد کی سڑکوں پر وہ تو دور کی بات جو سیکنڈ قیادت ہے وہ بھی ڈرکے مارے کونے میں کھڑے ہوتے ہیں لیکن یہ پاکستان پیپلزپارٹی تھی جب ضیا کی آمریت ہو چاہے مشرف کی آمریت ہو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو پیچھے نہیں سب سے آگے کھڑی رہی۔

Related Posts