کانگریس کے صدر نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو زہریلا سانپ کہنے پر معافی مانگ لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتی وزیر  اعظم نریندر مودی کو زہریلا سانپ کہنے پر معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ کانگریس ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ایک زہریلے سانپ کی طرح ہیں۔ آپ سوچیں گے کہ یہ زہر ہے یا نہیں، لیکن اگر آپ نے اسے چکھا تو مر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

روس کا یوکرین پر فضائی حملہ،  2 شہری ہلاک

بعد ازاں ایک اور انتخابی میٹنگ کے دوران ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بدعنوان بی جے پی حکومت بھارت کو لوٹ رہی ہے۔ یہاں ہر کام پر 40فیصد کمیشن لیا جاتا ہے۔ بی جے پی حکومت ان لوگوں کو ملک سے بھاگنے میں مدد کرتی ہے جن پر بدعنوانی کا الزام ہو۔

انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم خود بدعنوان لوگوں کو بچانے میں مصروف ہیں۔ تاہم تنازعے کے بعد وضاحت کرتے ہوئے کانگریس کے صدر نے کہا کہ میں نے یہ سب کچھ وزیر اعظم مودی کے متعلق نہیں کہا۔

وضاحتی بیان میں کانگریس کے صدر نے کہا کہ میں کہنے کی کوشش کررہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا نظریہ سانپ کی طرح ہے، اسے چاٹنے کی کوشش کی تو موت یقینی ہے۔ اگر میرے بیان سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو میں اس کیلئے اظہارِ افسوس کرتا ہوں۔

 

Related Posts