بھارتی عوام مودی حکومت کی آمریت کو منہ توڑ جواب دیں گے۔کانگریس

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: کانگریس کے اہم عہدیدار ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ بھارتی عوام مودی حکومت کی آمریت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ بہتر ہے کہ مودی حکومت ہوش میں آجائے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت اپوزیشن رہنماؤں پر ای ڈی اور سی بی آئی جیسی تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ جمہوریت کو قتل کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں ہولی، جاپانی خاتون سیاح سے بدسلوکی

حال ہی میں بھارت کے سابق وزیرِ ریلوے لالو پرساد یادو سے پوچھ گچھ کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت کی ایجنسیاں اس وقت کہاں تھیں جب بھگوڑے ملک سے کروڑوں روپے لے کر بھاگ گئے؟

صدرِ کانگریس ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ جب مودی کے بہترین دوست (اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی) کی دولت آسمان چھونے لگتی ہے تو بی جے پی حکومت اس کی تحقیقات کیوں نہیں کرتی؟ عوام اس آمریت کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ گزشتہ 14گھنٹوں سے مودی حکومت نے ای ڈی ایجنسی کے اہلکاروں کو بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوری یادو کے گھر پر بٹھا رکھا ہے۔ ان کی حاملہ بیوی اور بہنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ مودی حکومت نے انسانیت کا مظاہرہ نہیں کیا۔

Related Posts