بھارت میں کانگریس رہنماکے ریپ سےمتعلق متنازع بیان نے ہلچل مچادی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی:بھارتی ریاست کرناٹک کی اسمبلی میں کانگریس کے سینئر رہنما رمیش کمار نے ریپ سے  متعلق متنازع بیان دیا جس  پر بھارت میں ہلچل مچ گئی،جس پر دیگر پارٹیوں کی جانب سے ان پرشدیدتنقیدکی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق ریاستی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کانگریس کے رہنما رمیش کمار نے کھڑے  ہو کر  بیان دیا کہ (جب ریپ کو روکنا نا ممکن ہو تو لطف اندوز ہونا چاہیے) ، جس پر ایوان میں موجود اسپیکراسمبلی سمیت کئی ارکان ہنسنے لگے جبکہ بھارتی عوام کی جانب سے ان کےاس بیان پر شدیدغم وغصہ پایاگیا۔

کانگریسی رہنما کے بیان کی پارٹی کے کئی ارکان نے مذمت کی اور ساتھ ہی ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیاجبکہ بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما، اداکارہ و یونین وزیر سمرتی ایرانی نے بھی نازیبا بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کانگریس سے رمیش کمار کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مودی کے دورحکومت میں بھارت میں ڈاکوراج بڑھنےلگا،ویڈیووائرل

دوسری جانب پارٹی ارکان اورعوام کی جانب سے شیدیدتنقیدکانشانہ بننےکےبعد کانگریس رہنما رمیش کمار نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

Related Posts