مودی کہتا ہے بھارتی عوام سے منسلک کوئی سوال مت پوچھو۔ کانگریس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ بھارتی عوام سے منسلک کوئی سوال مت پوچھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں کانگریس کی ترجمان روشنی کشل جیسوال نے کہا کہ صاحب (نریندر مودی) کہتے ہیں کہ عوام سے جڑا کوئی سوال مت پوچھو۔

یہ بھی پڑھیں:

یوکرینی صدر کی مسلمان فوجیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی

ٹوئٹر پیغام میں روشنی کشل جیسوال نے کہا کہ مودی کہتا ہے کہ اگر سوال پوچھا تو دھرم (ہندو مذہب) خطرے میں پڑ جائے گا۔ مجھ سے بے روزگاری اور پیٹرول یا ڈیزل کے بارے میں کوئی سوال نہ کیا جائے۔

ویڈیو پیغام میں کانگریس کی ترجمان نے کہا کہ بی جے پی حکومت کہتی ہے کہ ہم سے اسکول، ہسپتال یا لائبریری کے بارے میں مت پوچھو۔ صرف ہمارے گن گاتے رہو، ورنہ ہندوتوا خطرے میں پڑ جائے گی۔ 

قبل ازیں اپنے ایک اور ویڈیو پیغام میں ترجمان کانگریس روشنی کشل جیسوال نے کہا کہ صاحب (بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی) کی ڈگری اصلی ہی تھی لیکن اس پر چائے گر گئی اور الفاظ تھوڑے اِدھر اُدھر ہوگئے۔ 

کانگریس رہنما روشنی کشل جیسوال نے کہا کہ مودی کی سند میں یونیورسٹی کی جگہ یونیبرسٹی ہوگیا۔ کیا آپ کی ڈگری پر بھی کبھی چائے گری اور ڈگری کے الفاظ اسی طرح ادھر ادھر ہوئے ہیں کہ یونیورسٹی کی یونیبرسٹی ہوگیا ہو؟

 

Related Posts