خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی طرف سے تہنیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایرانی صدرنے یوم الوطنی پر سعودی قیادت کو دو الگ تہنیتی پیغامات روانہ کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
سعودی ولی عہد کا پورٹریٹ بنانے والے معذور پاکستانی فنکار کو عمرے کے ٹکٹ کا تحفہ
ریاض میں ایرانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو موصول ہونے والے پیغامات میں ایرانی صدر نے خیر سگالی کے جذبات منتقل کرتے ہوئے یوم الوطنی پر مبارکباد پیش کی ہے۔