نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی مبارکباد
نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے پرنیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے مبارکباد پیش کی ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا شہباز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام شعبوں میں شراکت داری کو مزید بڑھانے کیلئے آپ کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرچکے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلیفون کیا اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک پیش کی، انہوں نے کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے آپ کی قیادت میں پاک ترکی برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیلی فون کرنے اور مبارکباد پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی قیادت تبدیل، چین کا مثبت ردِ عمل، امریکا کا غیرجانبداری کا مظاہرہ

دوسری جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف 174 ووٹ لیکر منتخب ہوئے اور اب انہوں نے ملک کے 23ویں وزیراعظم کا حلف اٹھالیا ہے۔

Related Posts