انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل پاس ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khurram Sher Zaman expresses anger in Sindh Assembly

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل پاس ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایک اور اہم کامیابی پاکستان کو حاصل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں منی لانڈرنگ اور کرپشن کا تحفظ مانگتے کے لئے شور مچا رہے ہیں۔اپوزیشن جماعتوں مقدمے مٹاؤ ایجنڈا پر متحد ہیں۔عوام ان کے چہرے دیکھے جو ملک کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے رہے ہیں۔

انصاف ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ فرزند زرداری اپنے ٹین پرسنٹ ابو کو گھسیٹنے والے شوباز شریف کے دست راست بنے ہوئے ہیں۔اپوزیشن میں بیٹھے اچھی ساکھ والے افراد ان لٹیروں اور مفاد پرستوں کو پہچانیں۔

قانون سازی سے پاکستان کی معیشت اور حالات مستحکم ہونگے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول سندھ کی عوام کو سیلاب میں چھوڑ کر ابو بچانے کے لیے اسمبلی پہنچ گئے۔

پیپلز پارٹی سندھ میں سیلاب کی صورتحال پر بھی سیاست کررہی ہے۔صدر مملکت، گورنر سندھ، اراکین اسمبلی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرچکے ہیں۔آج بھی میرپورخاص ڈویزن میں وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بھاشن دینے والے ایک ڈویژ ن کو نہیں سنبھال سکتے۔کورونا کی طرح سیلاب متاثرین کا راشن بھی سندھ حکومت نے رات کے اندھیرے میں بانٹا۔سندھ حکومت نے بلاول کی چمچاگیری کے لیے کیمپ لگائے جو جاتے ہی ختم کردیے گئے۔

بلاول نے سندھ کے لوگوں کو صرف وفاق کے خلاف بھاشن دیے۔سندھ حکومت کے ترجمان کراچی سے باہر کے حقائق سے لاعلم ہیں۔اگر بلاول جیالوں کے بنگلوں کی بجائے سیلاب متاثرین کے پاس جاتے تو انہیں عوام کا احساس ہوتا۔وفاقی حکومت نے سندھ کی عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑا۔وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کی مکمل مدد کرنے میں مصروف ہے۔

Related Posts