شہناز گل کو کونسا اعزاز ملنے پر سوشل میڈیا صارفین نے مبارکبادوں کے انبار لگادیئے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

congratulations shehnaaz top trend on twitter

بھارتی گلوکارہ و اداکارہ شہنازگل کو مداحوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچنے اور بے پناہ پذیرائی کی وجہ سے یوٹیوب نے ’گولڈ پلے بٹن‘ دیدیا، مداحوں کے مبارکباد کے پیغامات سے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز کا ہدف عبور کرنے پر یوٹیوب نے شہناز کورگل کوگولڈ پلے بٹن دیدیا ہے۔ شہناز گل نے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر اس کامیابی کا جشن مناتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

شہناز گل نے مداحوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ میں آپ سے پیار کرتی ہوں اوریہ اعزاز حاصل کرنے پر واقعی خوش ہوں اور مزید کامیابیوں پر مرکوز ہے اور سونے کے بعد اب میری نظر ہیرے اور پلاٹینم دونوں پر ہے۔

مزید پڑھیں:شہناز گل نے دنیا کی 100 خوبصورت ترین خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

واضح رہے کہ گولڈ پلے بٹن دس لاکھ سبسکرائبرز کے حامل چینلز کو دیا جاتا ہے۔ سونے کا پانی چڑھائی گئی باریک تہہ سے مزین دھاتی بٹن پر چینل کا نام کنندہ ہوتا ہے، یوٹیوب نے گولڈ پلے بٹن کے پرانے ڈیزائن کو مارچ 2018 میں تبدیل کر دیا تھا۔ یہ بٹن پانے والے چینلز مالکان کو یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو کا دستخط شدہ خط بھی دیا جاتا ہے جس میں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا ہوتا ہے۔

گولڈ پلے بٹن بھی ایسا ہی ایک اعزاز ہے جو دس لاکھ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیب چینلز کو دیا جاتا ہے۔ گولڈ پلے بٹن یوٹیوب کی جانب سے دیا جانے والا اکلوتا اعزاز نہیں بلکہ معروف ویڈیو پلیٹ فارم اپنے چینلز مالکان کو سلور، ڈائمنڈ اور کسٹم پلے بٹن سے بھی نوازتا ہے۔

Related Posts