پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف شاندار فتح، بابر اعظم کو مبارکباد دینا مہنگا پڑگیا

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
فوٹو اے اسپورٹس

ساڑھے تین سال بعد ہوم سیریز میں پاکستان کی شاندار فتح کے بعد شائقین کرکٹ نے بابر اعظم پر طنز کے تیر برسا دیے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں ساجد خان، نعمان علی اور پاکستان ٹیم کی شاندار کارکردگی پر ستائش کی جا رہی ہے وہیں سابق کپتان بابر اعظم اسکواڈ کا حصہ نہ ہونے کے باوجود سخت تنقید کی زد میں ہیں۔

بابر اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو فتح پر مبارکباد دی۔ بابر اعظم نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’ٹیم کی جانب سے کمال کی کوشش جو ایک عظیم واپسی میں تبدیل ہوئی، نعمان اور ساجد نے میچ کا پانسا ہی پلٹ دیا، بہت مبارک پاکستان۔‘

بابر اعظم کی اس پوسٹ پر کرکٹ فینز کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کریتی سنگھ نامی صارف نے بابر اعظم کی پوسٹ کے جواب میں لکھا کہ ’جب سے آپ کو پاکستان ٹیم سے نکالا گیا ہے پاکستان کے اچھے اور انڈیا کے بُرے دن شروع ہو گئے ہیں، جلدی سے ٹیم میں واپسی کریں تاکہ قدرت کا پیمانہ برابر ہو۔‘

جونز نامی صارف نے لکھا ’پاکستان کے میچ کے جیتنے کا سارا کریڈیٹ آپ کو جاتا بوبزی، آپ کے ٹیم میں رہتے ہوئے پاکستان کبھی بھی میچ نہیں جیت سکتا تھا۔‘

پنکج نامی صارف نے بابر اعظم کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’خدا حافظ۔‘

گلزار نائیک نامی صارف نے لکھا ’جب تک آپ ٹیم سے باہر ہیں فتوحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔‘

سعد انصاری نامی صارف نے لکھا ’مجھے کامل یقین ہے اگر آپ ٹیم کا حصہ ہوتے تو انگلینڈ یقینی طور پر پاکستان کو شکست دیتا۔‘

کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس موقع پر بابر اعظم کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔

ندیم نامی صارف نے لکھا ’ہم نے آپ کو بہت مس کیا سکیپر۔‘

مومنہ عباسی نامی صارف نے لکھا ’ہم نے آپ کو بہت مس کیا ہے سکیپر، آپ کے جلد واپس لوٹنے کی امید ہے، آپ کے مداح آپ کے انتظار میں ہیں۔‘

حسنین نامی صارف نے بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا ’آپ تھوڑی ٹریننگ کر لیں، آسٹریلیا کی سیریز آرہی ہے۔‘

Related Posts