روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کافی وقت سے جاری ہے تاہم آج یوکرین پر حملے کے دوران روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنے ملک کا ہی طیارہ مار گرایا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جیرمی فلیمنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین پر حملے کے دوران روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنے ہی ملک کا طیارہ مارگرایا جس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کے حوصلے پست ہوچکے ہیں اور وہ احکامات پر بھی عمل نہیں کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:طالبات پر تعلیم کی پابندی رہی تو دنیا افغانستان سے منہ موڑ لے گی، اقوام متحدہ