لاہور: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق ہوگئی، ٹی ٹوئنٹی سیریز ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی اور ای سی بی کی جانب سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ پاکستان کی تفصیلات تیار کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، دونوں بورڈز ایک ساتھ مل کر مختلف امور پر بات چیت کریں گے، جن میں ٹور شیڈول اور پوری سیریز میں سکیورٹی انتظامات شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ انگلینڈ 7 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں پاکستان کے خلاف آمنے سامنے آئے گا۔
پاکستان کے نورزماں ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن بن گئے