ضلعی انتظامیہ کی پی ٹی آئی کو لاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضلعی انتظامیہ کی پی ٹی آئی کو لاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت
ضلعی انتظامیہ کی پی ٹی آئی کو لاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت

لاہور: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو پیر کو لاہور میں مشروط طور پر ریلی نکالنے کی اجازت دے دی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پاکستان تحریک انصاف سے حلف لینے کے بعد ریلی کی اجازت دی گئی۔

سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے فوکل پرسن اور پی ٹی آئی ذمہ داران ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو پابندی کیا ہے کہ ریلی میں عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ساؤنڈ سسٹم کے استعمال سے متعلق قانون کی پاسداری کی جائے گی، پارٹی رضا کار انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

اس کے علاوہ ٹریفک میں خلل نہ ڈالنے اور رواں دواں رکھنے کیلئے تحریک انصاف کے ذمہ داران ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کیساتھ بھی مکمل تعاون کریں گے، ریلی کی صورت میں پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں تحریک انصاف کی متعلقہ انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریلی کے دوران کسی کے جذبات احساسات مجروح نہیں ہوں گے، ریلی کیلئے کسی جگہ کوئی استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے، روٹ پر کسی طرح وال چاکنگ نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:عمران خان ناکامی کے بعد اب لاشوں پرسیاست کررہے ہیں،مریم اورنگزیب

ریلی کے باعث کسی بھی جگہ کاروباری مراکز کو بند کرنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہو گی، کارکن اور تمام متعلقہ افراد ڈنڈے یا اس سے متعلقہ کوئی چیز ساتھ نہیں لا سکیں گے۔

Related Posts