واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں، یہ گھناؤنا عمل ہے، ہم قرآن پاک اور دیگرعبارات کی اہمیت کو سراہتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں، یہ گھناؤنا عمل ہے، ہم قرآن پاک اور دیگر عبادات کی اہمیت کوسراہتے اور ہرایک کے لیے مذہب یا عقیدے کی آزادی کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے باہر تارکِ وطن عراقی شخص نے ایک مرتبہ پھر قرآن مجید کی توہین کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف آج خیبر پختونخوا کا اہم دورہ کریں گے
37 سالہ سلوان مومیکا نے اس مرتبہ الہامی کتاب کے اوراق نذر آتش نہیں کیے تاہم قرآن مجید کے نسخے کی انتہائی بے توقیری کرتے ہوئے اس کو نیچے گرایا اور پاؤں سے ٹھوکر ماری ۔
اسی عراقی تارکِ وطن نے گذشتہ ماہ عیدالاضحیٰ کی نماز کے موقع پر سٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر اسی طرح کا مظاہرہ کیا تھا اور قرآن مجید کے نسخے کی پہلے بے توقیری کی اور پھر اس کو پولیس کے سامنے نذرآتش کردیا تھا۔