کراچی میں کے الیکٹرک کو زیادہ تر رعایات پی پی پی کے دور میں دی گئیں۔علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کے الیکٹرک کو زیادہ تر رعایات پی پی پی کے دور میں دی گئیں۔علی زیدی
کراچی میں کے الیکٹرک کو زیادہ تر رعایات پی پی پی کے دور میں دی گئیں۔علی زیدی

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں کے الیکٹرک کو زیادہ تر مراعات اور رعایتیں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے دور میں دی گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ 2008ء میں جب پی پی پی کے موجودہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے کھلونوں کے ساتھ کھیل رہے تھے، کے الیکٹرک کو گیس لوڈ مینجمنٹ کی منظوریاں پیپلز پارٹی حکومت کی وفاقی  کابینہ نے دیں۔

پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی وفاقی کابینہ اُس دور میں پارٹی کے موجودہ شریک چیئرمین، سابق صدرِ مملکت اور بلاول بھٹو کے بدعنوان والد آصف علی زرداری کے کنٹرول میں تھی جس کے تحت کے الیکٹرک کو سن 2008ء سے 2013ء تک زیادہ تر رعایتیں دی گئیں۔

وفاقی وزیر علی زیدی نےکہا کہ دلچسپ امر یہ ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ٹیرف کا معاملہ 2009ء میں پی پی پی کے دورِ اقتدار میں اٹھایا۔ کے الیکٹرک کو چاہئے کہ بلاول کے احمقانہ الزامات کا جواب دے کر خود کو بے قصور ثابت کرے۔

وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ کراچی کے عوام کا حق ہے کہ سچ ان تک پہنچایا جائے۔ اس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو چاہئے کہ معاملات کی تحقیق کرے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔ 

دوسری جانب وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ عارف نقوی کی قسمت کا فیصلہ عدالت کرے گی لیکن ہم نے امن فاؤنڈیشن کو کراچی میں سماجی بہبود کا بہترین کام کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ امن ایمبولینسز عوام کی زندگی بچاتی ہیں۔

علی حیدر زیدی نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی میڈیا کی بنائی ہوئی یہ زبردست فلم دیکھی ہے جو ان کے والدین آصف زرداری اور بے نظیر بھٹو پر بنی؟

یہ بھی پڑھیں: علی زیدی نے دھماکہ خیز ویڈیو ریلیز کردی

Related Posts