دعا زہرہ کو بازیاب کرکے ریاستی سرپرستی میں رکھا جائے، جبران ناصر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوٹیوبر نے مہدی کاظمی کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کی، جبران ناصر
یوٹیوبر نے مہدی کاظمی کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کی، جبران ناصر

کراچی: شہر قائد سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے کراچی میں پریس کانفرنس کی ہے۔

پریس کانفرنس میں جبران ناصر کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ لڑکی کو بازیاب کرکے ریاستی سرپرستی میں رکھا جائے۔ بچی کو ورغلانا بھی اغواء کے زمرے میں آتا ہے، دعا زہرا کے کیس میں دوبارہ تفتیش کیلئے آئی جی سے گزارش کی ہے۔

جبران ناصر کا کہنا تھا کہ چالان کو قبول نہیں کیا گیا اور پولیس کا بیان حتمی بیان نہیں ہوتا، عمر کے مسئلے پر فیملی کورٹ سے رجوع کیا جاتا ہے جبکہ دعا کے کیس میں ایسا نہیں ہوا۔

وکیل جبران ناصر نے مزید کہا کہ ایک فرد کی رپورٹ پر انحصار نہیں کیا جائے بلکہ بورڈ بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والامسجد کا پیش امام گرفتار

انہوں نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں کیس کے انویسٹی گیشن آفیسر (آئی او) کو تبدیل کرنے کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔دو سال پہلے آرزو کے کیس میں یہی دشواری پیش آئی تھی۔ گزشتہ روز آئی جی نے کہا کیس ختم ہوچکا لیکن پولیس کا مؤقف حتمی نہیں ہوسکتا۔

Related Posts