سلیکان ویلی: آئی بی ایم میں موجود مصنوعی ذہانت کے ماہرین کی جانب سے ”پروجیکٹ ڈیبیٹر“ کے نام سے ایسا خودکار نظام تیار کیا گیا ہے کہ جو کسی انسان سے تقریری مقابلہ کر پائے گا۔
تیار کیا گیا پروجیکٹ ڈیبیٹر اب تک کسی تقریری مقابلے میں کسی بھی ماہر کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے، تاہم اس کو بنانے والوں کو اُمید ہے کہ کچھ عرصے کی ٹریننگ کے بعد یہ کسی بھی ماہر کو تقریری مقابلے میں شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گا۔
اس پروجیکٹ ڈبیٹر پر کئی برسوں سے کام کیا جارہا ہے، جبکہ اس کا پہلا عوامی مظاہرہ 2019میں کیا گیا تھا۔ اس نظام کی مزید تربیت کرکے بہتر بنانے کیلیے ماہرین نے ”آرگیومنٹ مائننگ“ سے استفادہ کیا، جو ”نیچرل لینگویج پروسیسنگ“ میں تحقیق کا ایک ذیلی شعبہ ہے۔
واضح رہے کہ”پروجیکٹ ڈیبیٹر“ اب تک اس قابل تو نہیں ہوا ہے کہ کسی ماہر انسانی مقرر شکست دے سکے، لیکن اس کا مشاہدہ کرنے والے بیشتر افراد (انسانوں) نے مختلف بحثوں کے دوران پروجیکٹ ڈیبیٹر کو اس کی کارکردگی کی بنیاد پر خاصر مناسب قرار دیا ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پروجیکٹ ڈیبیٹر کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، اور یہ ماہرین اُمید کرتے ہیں کہ یہ نظام آئندہ چند سال بعد تقریری مقابلوں میں بھی انسان کو شکست دینے کے قابل ہوجائے گا۔