اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے عوام پر ایس او پیز پر عمل کرنے کیلئے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا مطلب معیشت کا خاتمہ اور غربت میں تیزی سے اضافہ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ جس طرح ہندوستان میں مودی کے لاک ڈاؤن میں غریبوں کو کچلا گیا ویسے ہم نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں اس وقت کورونا کا واحد حل اسمارٹ لاک ڈاؤن ہی ہے جو ایس او پیز کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کی اجازت دیتا ہے۔
وزیر اعظم نے سول سوسائٹی ، میڈیا ، علمائے کرام اور ٹائیگر فورس سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کریں۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے کوئی شخص خود کو محفوظ نہ سمجھے۔اقوامِ متحدہ نے خبردار کردیا