بھگدڑ میں 11 افراد کی ہلاکت پر ویرات کوہلی کے خلاف شکایت درج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Complaint lodged against Virat Kohli for Bengaluru stampede
ONLINE

آئی پی ایل ٹرافی جیتنے کے بعد کرناٹک میں منعقدہ تقریب کے موقع پر بھگدڑ میں 11 افرا دکی ہلاکت کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کے ویرات کوہلی کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔

یہ شکایت 4 جون کو ایم چنا سوامی اسٹیڈیم بنگلور کے باہر ہونے والی خوفناک بھگدڑ کے سلسلے میں ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

یہ شکایت کببن پارک پولیس اسٹیشن میں ایک سماجی کارکن ایچ ایم وینکٹیش نے درج کروائی ، درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ ویرات کوہلی نے آئی پی ایل کے ذریعے جوئے کو فروغ دیاجس نے شائقین کو مشتعل کیا اور اس سانحے کا باعث بنا۔

بھگدڑ کے یہ واقعات بنگلور، کرناٹک میں دو مختلف مقامات پر جشن کے دوران پیش آئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جب بڑی تعداد میں مداح ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوئے جہاں کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی، تو ہجوم قابو سے باہر ہو گیا۔

تقریب کے بعد ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر متاثرین کے لیے تعزیت کا اظہار کیا تاہم اس عمل پر مداحوں نے شدید ردعمل دیا اور کوہلی پر تنقید کی کہ سانحہ کے باوجود جشن جاری رکھا گیا۔

کرناٹک کے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر رائل چیلنجرز بنگلور ٹیم مینجمنٹ کے 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب ویرات کوہلی کے خلاف بھی باضابطہ شکایت درج کر لی گئی ہے اہم پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

پولیس کے مطابق کایت کو تفتیش کے تناظر میں جانچا جائے گا۔ادھر بنگلور ہائی کورٹ نے رائل چیلنجرز بنگلور کے چار عہدیداروں کو 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

Related Posts