کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے خلاف گھر میں خطرناک جانور پالنے پر شکایت درج کرادی گئی جس پر بوم بوم آفریدی کے خلاف کارروائی کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے رہائشی افراد نے سابق کپتان اور وطن کیلئے متعدد ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرنے والے شاہد آفریدی کے خلاف شکایت درج کرادی۔
علاقہ مکینوں کی شکایت پر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے منتظمین نے شاہد آفریدی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے جانوروں کو ہٹوا دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مویشیوں کیلئے گھر پر موجود سامان بھی ہٹ جائے گا۔
اس سے 3 سال قبل بھی شاہد آفریدی گھر میں شیر پالنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر میں آ گئے تھے۔ محکمۂ وائلڈ لائف نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کے خلاف انکوائری کی۔
قبل ازیں سابق کپتان شاہد آفریدی کا انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش ہونے والی کرکٹ ٹیم کے متعلق کہنا تھا کہ کہ مشکل وقت میں کھلاڑیوں کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے،کچھ کھلاڑی کافی وقت سے پرفارم کر رہے ہیں،یہ ہمارے شاندار کھلاڑی ہیں،ہمیں ان کا حوصلہ بڑھانا ہو گا۔
سابق کپتان نے انگلینڈ کے خلاف ہونے والی حالیہ ون ڈے سیریز میں پاکستان قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی، سیر یز کا اختتام 3 وکٹوں سے پاکستان کی ہار اور انگلینڈ کی جیت کے ساتھ ہوا۔انگلینڈ نے یہ سیریز 0-3 سے جیت لی۔
مزید پڑھیں: مشکل وقت میں ہمیں اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا ہو گا،شاہد آفریدی