کامن ویلتھ گیمز، آسٹریلیا کی عمدہ کارگردگی، میڈلز کی نصف سنچری مکمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کامن ویلتھ گیمز، آسٹریلیا کی عمدہ کارگردگی، میڈلز کی نصف سنچری مکمل
کامن ویلتھ گیمز، آسٹریلیا کی عمدہ کارگردگی، میڈلز کی نصف سنچری مکمل

برمنگھم: برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا نے میڈلز کی نصف سنچری مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا نے 52 تمغے جیت لیے، آسٹریلوی ایتھلیٹس نے 22 گولڈ، 13 سلور اور 17 برانز میڈلز جیتے۔

کامن ویلتھ گیمز میں انگلینڈ  34 میڈلز کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ 19 کے ساتھ تیسرے ، جنوبی افریقا4  جب کہ بھارت اور کینیڈ ا3 ، 3  گولڈ میڈلز جیت چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کامن ویلتھ گیمز، پاکستان ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

دوسری جانب کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں کیویز نے شاہینز کو باآسانی زیر کرتے ہوئے پول اے میں پہلی پوزیشن سمیٹ لی ہے جبکہ قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

Related Posts