مذہبی جماعت کے دھرنوں میں ہونیوالے نقصان کے تخمینے کیلئے کمیٹیاں قائم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مذہبی جماعت کے دھرنوں میں ہونیوالے نقصان کے تخمینے کیلئے کمیٹیاں قائم
مذہبی جماعت کے دھرنوں میں ہونیوالے نقصان کے تخمینے کیلئے کمیٹیاں قائم

راولپنڈی:فیض آباد لیاقت باغ اور دیگر مقامات میں 03روز جاری رہنے والے پرتشدد مظاہروں میں جانی نقصان کے ساتھ کروڑوں روپے کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔نقصان کے تخمینے کے لیے مختلف کمیٹیاں قائم کر دی گئیں ہیں۔

دھرنوں کے سبب سب سے زیادہ نقصان میٹرو بس سسٹم کی تنصیبات کو پہنچایا گیا، مظاہرین نے مری روڈ پر پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو تباہ کیا ان کو آگ لگائی گئی۔

ٹریفک سگنلز اور پولیس چوکیاں نذر آتش کی گئیں، میٹرو بس ٹریک کی ٹائلز ٹوڑ کر پتھر بنائے گئے،وہی پتھر فورسز پر پھینکے گئے مختلف اداروں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

ان میں آر ڈی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہارٹی اینڈ ہارٹیکلچر ہے،پولیس اور دیگر اداروں کا کہنا ہے کہ نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے مختلف اداروں نے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

رینجرز اور پولیس کے آپریشن کے بعد راولپنڈی میں زندگی معمول پر آ چکی ہے،لوگ بازاروں میں معمول کی مطابق خریداری میں مصروف ہوگئے ہیں۔

Related Posts