پاک چین اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک چین اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا حکم
پاک چین اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے پاک چین تعلقات اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت پاک چین اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران سی پیک کے جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل زیرغور آئے۔

پاک چین اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سی پیک کے توانائی سے متعلق منصوبوں میں تعطل پر گفتگو ہوئی۔ کورونا کے باعث مسائل کا جائزہ لیا گیا اور پاور ڈویژن کو کمرشل آپریشن ڈیٹس سے متعلق جامع پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی۔

سی پیک کے توسیع طلب منصوبوں میں پیداوار کی صلاحیت 3 ہزار 584 میگا واٹ ہے جس میں تھر کول بلاک 2 اور تھل نووا کول کی گنجائش 660 میگا واٹ ہے۔ اسی طرح سکی کناری ہائیڈرو پاور میں 884 میگا واٹ اور کیروٹ ہائیڈروپاور میں 720میگاواٹ ہے۔

پاور ڈویژن نے یقین دہانی کرائی کہ 660 کے وی ایچ وی ڈی سی مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کیلئے یکم ستمبر سے خاطر خواہ توانائی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔ کمیٹی نے نیپرا کو ٹیسٹنگ فیز کیلئے حتمی ٹیرف کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران 884 میگا واٹ سکی کناری پراجیکٹ پر بھی گفتگو ہوئی اور متعلقہ حکام کو پراجیکٹ کے آپریشنل مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور وزارتِ مواصلات کو تھل کوٹ، رائے کوٹ رود اور ژوب کوئٹہ روڈ کیلئے کام کو توسیع دینے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک کے دشمنوں کو نہیں چھوڑیں گے، شیخ رشید

Related Posts