کمشنر کراچی نے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: کمشنر کراچی کی جانب سے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی سلیم راجپوت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق آلو درجہ اول کی قیمت 77روپے فی کلو، پیاز بڑی 123روپے، پیاز چھوٹی 93 روپے، پھول گوبھی درجہ اول 38روپے جبکہ پھول گوبھی درجہ دوم کی قیمت 23روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

Vegetables Price List 4.11.23

جاری کردہ فہرست میں گول لوکی کی قیمت 74روپے، توری درجہ اول 76 روپے، توری درجہ دوم 58روپے، ٹماٹر درجہ اول 148 روپے جبکہ ٹماٹر درجہ دوم کی قیمت 117روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

موسم سرما میں گیس کس وقت ملے گی؟ صارفین کے لئے اہم خبر

دوسری جانب ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، گھی میں 23 روپے فی کلو سے لے کر 38 روپے تک کی کمی کی گئی۔

اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، کمی عام صارفین کی سہولت کے لیے کی گئی ہے۔

Related Posts