کمشنر کراچی نے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: کمشنر کراچی کی جانب سے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی سلیم راجپوت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق آلو درجہ اول کی قیمت 77 وپے فی کلو، پیاز بڑی 120 روپے، پیاز چھوٹی 85 روپے، پھول گوبھی درجہ اول 45 روپے جبکہ پھول گوبھی درجہ دوم کی قیمت 21 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

Price List of Vegetables

جاری کردہ فہرست میں گول لوکی کی قیمت 43 روپے، توری درجہ اول 48 روپے، توری درجہ دوم 35 روپے، ٹماٹر درجہ اول 191 روپے جبکہ ٹماٹر درجہ دوم کی قیمت 141 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

آر ایم بی کا استعمال چین کے ساتھ تجارت میں سہولت فراہم کریگا: گورنر اسٹیٹ بینک

دوسری جانب ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، گھی میں 23 روپے فی کلو سے لے کر 38 روپے تک کی کمی کی گئی۔

اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، کمی عام صارفین کی سہولت کے لیے کی گئی ہے۔

Related Posts