کراچی: کمانڈر کینیا نیوی ، میجر جنرل لیوی فرینکلن مگالو نے نیول ہیڈ کوارٹرز ، اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔
نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پرپاک بحر یہ کے سربراہ نے معزز مہمان کا پر تپاک استقبال کیاپاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔کینیا نیوی کے سربراہ نے یادگارشہداء پر پھولوں کی چادر چڑھا ئی بعدازاں نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے آپ کاتعارف کروایا گیا۔
میجر جنرل لیوی فرینکلن مگالو نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران، سکیورٹی ، استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاک بحریہ کے عزم و کار کردگی اور میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میںکی جانے والی کاوشوں کو اجاگر کیا۔
نیول چیف نے پاک بحریہ کے بحری جہازوں پی این ایس معاون اور پی این ایس اصلت کے ممباسادورے پرکی جانے والی مہمان نوازی پر مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔
کمانڈر کینیا نیوی نے پاکستانی بحری جہازوں کی جانب سے ممباسا میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا، اس میڈیکل کیمپ سے ہزاروں مریض مستفید ہوئے۔پاک بحریہ کے جنگی جہازوں نے کینیا کے بحری جہاز جسیری کے ساتھ مشق بھی کی۔دونوں معزز شخصیات نے مختلف شعبوں میں دفاعی اشتراک کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
معزز مہمان کو پاک بحریہ کے نقطہ نظر کے تحت بحر ہند کے خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اس کے ساتھ ساتھ انھیںبھارتی آئین کی دفعہ 370 اور 35-A کو منسوخ کیے جانے کے بعد کشمیریوں کی حالت زار اور پاکستان کی کشمیریوں کی حق و انصاف پر مبنی جدوجہد کی مسلسل حمایت سے آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات