سورج کے گرد 6000 سال میں چکر مکمل کرنے والے ایٹلس نے پگھلنا شروع کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سورج کے گرد 6000 سال میں چکر مکمل کرنے والے دُمدار ستارے نے پگھلنا شروع کردیا
سورج کے گرد 6000 سال میں چکر مکمل کرنے والے دُمدار ستارے نے پگھلنا شروع کردیا

سورج کے گرد 6000 سال میں ایک چکر مکمل کرنے والے ایٹلس نامی دُمدار ستارے نے پگھلنا شروع کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی ناسا نے خلائی دوربین ہبل کی جاری کردہ تصاویر جاری کردیں جن کے مطابق دُمدار سیارہ پگھل رہا ہے۔

نیشنل ایروناٹک اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے مطابق ایٹلس نامی اِس دُمدار ستارے کا پگھل کر ٹکڑوں میں تقسیم ہوجانا خلائی تحقیق کی دُنیا میں ایک معمول کی بات ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پیش گوئی کی گئی کہ اٹلس نامی دُمدار ستارہ جو   تیز رفتاری سے سورج کی طرف بڑھ رہا ہے  آئندہ 1 ماہ  میں مزید روشن نظر آئے گا۔ مئی تک یہ ستارہ کسی دور بین کے بغیر بھی دیکھا جاسکے گا۔

گزشتہ برس 29 دسمبر کو دریافت ہونے والا دُمدار ستارہ 27 مارچ تک  زمین سے 27 کروڑ کلومیٹر دُور تھا جب یہ پیشگوئی کی گئی۔ ستارے  نے مریخ کا مدار عبور کر لیا تھا اور اِس کی روشنی اتنی تھی کہ عام دوربین کی مدد سے اسے دیکھا جاسکتا تھا۔

مزید پڑھیں: ایٹلس نامی  دُمدار ستارہ مئی تک مزید روشن نظر آئے گا

Related Posts