عامرخان کی بیٹی اور داماد کی مشترکہ نیٹ ورتھ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامرخان کی بیٹی اور داماد کی مشترکہ نیٹ ورتھ کیا ہے؟
عامرخان کی بیٹی اور داماد کی مشترکہ نیٹ ورتھ کیا ہے؟

معروف اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان اور ان کے 39 سالہ شوہر نوپور کی شادی رواں ماہ کے آغاز میں ہوئی جس کے بعد دونوں کے متعلق قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرا خان کی فٹنس ٹرینر نوپور شیکھر کے ساتھ شادی کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا، جبکہ نوپور عامر خان سمیت بالی ووڈ کے متعدد ستاروں کی فٹنس ٹریننگ کرچکے ہیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODUzMzMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTMzMyAtINmI24Eg2KfZhtqI24zZhiDZgdmE2YXbjNq6INis2Ygg2KjYp9qp2LMg2KLZgdizINmF24zauiDZgduM2YTYjCDZhtuM2bkg2YHZhNqp2LMg2b7YsSDbgdm5INuB2Yjar9im24zauiIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODUzMzcsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjQvMDEvYm94b2ZmaWNlLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLZiNuBINin2YbaiNuM2YYg2YHZhNmF24zauiDYrNmIINio2KfaqdizINii2YHYsyDZhduM2rog2YHbjNmE2Iwg2YbbjNm5INmB2YTaqdizINm+2LEg24HZuSDbgdmI2q/YptuM2roiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2KjYp9mE24wg2YjaiCDaqduMINin24zYs9uMINqp2KbbjCDZgdmE2YXbjNq6INuB24zauiDYrNmG24HbjNq6INin2ZPYrCDaqdmE2KfYs9qpINqp2Kcg2K/Ysdis24Eg2K3Yp9i12YQg24HbkiDZhNuM2qnZhiDbjNuBINmB2YTZhduM2rog2KjYp9qp2LMg2KfZk9mB2LMg2YXbjNq6INmG2Kfaqdin2YUg2LHbgduMINiq2r7bjNq625Qg2KfZhiDZhduM2rog4oCZ2YXbjNix2Kcg2YbYp9mFINis2Yjaqdix4oCYICgxOTcwKSDYp9mI2LEg4oCZ2KfZhtiv2KfYsiDYp9m+2YbYpyDYp9m+2YbYp+KAmCAoMTk5NCkg2KzbjNiz24wg2YHZhNmF24zauiDYqNq+24wg2LTYp9mF2YQg24HbjNq625QgIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

نوپور شیکھر ایرا خان کیلئے بھی فٹنس کوچ کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے۔ اندازہ یہ لگایا جارہا تھا کہ ایرا خان کے مقابلے میں نوپور شیکھر کے اثاثہ جات اور نیٹ ورتھ کم ہوگی تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوپور شیکھر ایرا سے زیادہ امیر ہیں۔

اداکار عامر خان کی نیٹ ورتھ کا تخمینہ 180 ملین لگایا گیا ہے جبکہ ایرا خان 40 اعشاریہ 9 ملین نیٹ ورتھ کی حامل ہیں جبکہ نوپور شیکھر کی نیٹ ورتھ کا تخمینہ 82 ملین کے لگ بھگ ہے۔ ایرا خان اور نوپور کی مشترکہ نیٹ ورتھ 130ملین روپے تک پہنچ گئی۔

ممبئی میں 1985 میں جنم لینے والے نوپور شیکھر نے مشہور شخصیات کیلئے جم ٹرینر کے طور پر خدمات انجام دینا اپنی تعلیم کی تکمیل کے بعد شروع کیا۔ فٹنس انڈسٹری میں ان کا نام اور عامر خان جیسے مشہور اداکاروں کے ساتھ کام سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوا۔

Related Posts