پاک بھارت میچ سے قبل کولمبو میں دھوپ نکل آئی، بارش کے امکانات بھی موجود

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کا اہم میچ آج ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے، ہائی وولٹیج میچ سے قبل کولمبو میں دھوپ نکل آئی تاہم بارش کے امکانات تاحال موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں بھارت اور پاکستان کا میچ ہونے سے قبل آسمان پر گہرے بادلوں کا راج ہے۔ سری لنکن محکمۂ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

کولمبو میں پاک بھارت میچ آج ہوگا

شائقینِ کرکٹ کو تشویش ہے کہ اگر آج بارش ہوئی تو میچ کا فیصلہ کل پر جاسکتا ہے جس سے ون ڈے میچ ٹوڈے میں تبدیل ہوسکتا ہے جبکہ کولمبو میں نکلنے والی دھوپ نے شائقین کا موڈ خوشگوار کردیا۔

سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں آج دن کے اوقات میں 80 فیصد تیز ہواؤں اور گھن گرج کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کے علاوہ آئندہ 7روز میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔ اگر آج کا میچ بارش کی نذر ہوا تو باقی ماندہ میچ کل ہوگا۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے پی سی بی کے اعتراضات کے جواب میں پیر کے روز ریزرو ڈے رکھنے کا اعلان سامنے آیا تھا۔ اے سی سی کا کہنا ہے کہ اگر میچ روکا گیا تو اسی مقام سے دوبارہ شروع ہوگا جہاں روکا گیا تھا۔ 

Related Posts