ووہان میں گیارہ ہزار طلبہ کی سماجی فاصلے کے بغیر اجتماعی گریجویشن تقریب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ووہان میں گیارہ ہزار طلبہ کی سماجی فاصلے کے بغیر اجتماعی گریجویشن تقریب
ووہان میں گیارہ ہزار طلبہ کی سماجی فاصلے کے بغیر اجتماعی گریجویشن تقریب

بیجنگ:چین کے شہرووہان میں ایک جامعہ میں تقریبا گیارہ ہزار طلبہ کی اجتماعی گریجویشن تقریب منعقد کی گئی ہے۔

اس تقریب کی ایک خاص بات یہ تھی کہ اس تقریب کے تمام شرکا نے کووِڈ19سے محفوظ رہنے کے لیے چہروں پر ماسک نہیں پہنے تھے اور وہ کھلے چہروں کے ساتھ تقریب میں ایک دوسرے کے قریب بیٹھے ہوئے تھے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وہان کی سنٹرل چائنا نارمل یونیورسٹی میں منعقدہ گریجوایشن تقریب کے شرکا نے نیوی گاؤن پہن رکھے تھے۔وہ ساتھ ساتھ قطاروں میں بیٹھے ہوئے تھے۔

انھوں نے کوئی سماجی فاصلہ اختیار کیاتھا اور نہ چہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ووہان میں دسمبر 2019 میں سب سے پہلے کروناوائرس پھیلا تھا اور پھر اس وبا نے چند ایک ماہ میں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

چینی حکومت نے اس مہلک وائرس کوپھیلنے سے روکنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے تھے اورووہان میں کئی ہفتے تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کیے رکھا تھا۔

مزید پڑھیں:امریکا کی دو اہم ریاستوں میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

چینی حکومت کے ان سخت اقدامات کا نتیجہ ہے کہ آج یہ شہر کووِڈ19کی وبا سے محفوظ ہوچکا ہے اور اس کے مکین کسی قسم کی پابندیوں سے آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

Related Posts