سرد ہوائیں چلنے لگیں، کراچی کا موسم تبدیل، پارہ 12ڈگری تک گرگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cold winds will blow again in Karachi today

کراچی:شہرقائد میں سردی کی حالیہ لہر کے باعث ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز تک سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی نئی لہر نے درجہ حرارت مزید 2 درجے گرادیا۔ گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ اتوارکوکم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج دن میں کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ رہا تاہم شام کو درجہ حرارت کم ہونے کا امکان ہے۔

کوئٹہ کی جانب سے 10 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی حالیہ لہر مزید تین سے چار روز جاری رہ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں سردیوں کے دوران گیس کی بندش کا مسئلہ سر اٹھانے لگا، عوام پریشان

کراچی میں نومبر کے اواخر میں سردی کی ایک لہر آئی تھی جبکہ اس دوران بارش نے کراچی کا موسم ٹھنڈا کردیا تھا اور درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت کوئٹہ کی ہوائیں چل رہی ہیں اور آئندہ 3 روز تک کراچی میں مزید سردی ہونے کا بھی امکان ہے۔

Related Posts