کراچی:شہرقائدمیں 2روز قبل ہونے والی بارش نے سردی میں اضافہ کردیا ،محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں بارش اور شہر کا موسم مزید سرد ہونے کا امکان ظاہرکیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کراچی میں بارش کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوگی۔ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا بھی امکان موجود ہے۔
بدھ کی صبح کراچی میں 14ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ 6کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سرد ہوا چل رہی تھیں۔
خیال رہے کہ 2روز قبل پیر کو محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی تھی اور بارش کے ساتھ ہی سردی کی دوسری لہر نے شہر کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔
مزید پڑھیں:کرا چی میں موسم سرماکی پہلی بارش،سردی کی شدت میں اضافہ