اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ سے آنے والی فلائٹ نمبر QR 632 میں تلاشی کے دوران برازیلین شہری سے 1 کلو 560 گرام کوکین برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
دوسری کارروائی میں اے این ایف نے کراچی ناردرن بائی پاس پر کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 180 نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔
میو ہسپتال میں سرکاری خزانے کو 80 کروڑ کا نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام
اسی طرح لاہور میں واقع کوریئر آفس میں کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام افیون برآمد کرلی، برآمد شدہ افیون کتابوں میں چھپائی گئی تھی۔
ملزمان کو گرفتار کرکے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔