چھتیس گڑھ:عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ سانپوں کے کاٹنے سے انسان مر جاتے ہیں، مگر بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں عجیب واقع رونما ہوا، جب 8سالہ بچے کے کاٹنے سے کوبرا سانپ مر گیا۔
بھارت میں چھتیس گڑھ کے جیش پور ضلع کے 8 سالہ دیپک نے جوابی کارروائی میں ایک کوبرا کو دانتوں سے کاٹ کر ہلاک کردیا۔
دیپک اپنے گھر کے پیچھے کھیل رہا تھا کہ اچانک ایک کوبرا اس کے بازو پر لپٹ گیا اور اسے ڈسنے کی کوشش کرنے لگا، اسی کشمکش کے دوران بچے نے سانپ کو دانتوں سے کاٹ لیا، جس کے بعد سانپ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
دیپک کے والدین اسے فوری طور پر ایک میڈیکل سنٹر لے گئے، جہاں اسے اینٹی وینم دیا گیا اور اسے ایک دن تک نگرانی میں رکھا گیا۔
ڈاکٹروں نے دیپک کی چوٹ کا معائنہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اسے ”خشک کاٹنے” کا سامنا کرنا پڑا، یعنی کوبرا نے کوئی زہر نہیں چھوڑا۔ لڑکے کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ بالکل فٹ ہے۔
مزید پڑھیں:طالبان حکومت نے خواتین کی ملازمت کے متعلق اپنی پالیسی نرم کردی
جہاں یہ حملہ ہوا ہے وہ علاقہ سانپوں کے لیے جانا جاتا ہے اور اس علاقے میں سانپوں کی 200 سے زیادہ اقسام رہتی ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2019 میں سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہونے والے 63,000 افراد میں سے 51,000 ہندوستان میں ہلاک ہوئے۔