کوسٹ گارڈز کی کارروائی، لاکھوں روپے کی چھالیہ اور گٹکا برآمد، 4 اسمگلرز گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوسٹ گارڈز کی کارروائی، لاکھوں روپے کی چھالیہ اور گٹکا برآمد، 4 اسمگلرز گرفتار
کوسٹ گارڈز کی کارروائی، لاکھوں روپے کی چھالیہ اور گٹکا برآمد، 4 اسمگلرز گرفتار

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی چھالیہ اور گٹکا برآمد کیا ہے جبکہ 4 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ آر سی ڈی ہائی وے پر سخت چیکنگ کے باعث اسمگلرز نے سبی، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، جامشورو اور سپر ہائی وے کا استعمال بڑھا دیا ہے جس پر ڈی جی کوسٹ گارڈز نے نئی ہدایات جاری کیں۔

ڈی جی کوسٹ گارڈز نے مشکوک مقامات کی سخت نگرانی کا حکم دیا جس پر کوسٹ گارڈز کی چھاپہ مار پارٹیوں نے مختلف کارروائیوں میں ٹرکوں کی چیکنگ کی جس کے دوران 4 اسمگلرز گرفتار ہوئے،  36 ہزار 558 کلو گرام چھالیہ اور 25 ہزار پیکٹ بھارتی گٹکا برآمد ہوا جبکہ 3 عدد ٹرک قبضے میں لے لیے گئے۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی جانے والی چھالیہ، بھارتی گٹکا اور ٹرکوں کی مالیت کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:   کراچی میں پلوں اور سڑکوں کی مرمت شروع

Related Posts