وزیر اعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان کا دورہ، آرمی چیف کا استقبال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان کا دورہ، آرمی چیف کا استقبال
وزیر اعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان کا دورہ، آرمی چیف کا استقبال

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے آج شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ میرانشاہ پہنچنے پر ان کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے یادگارِ شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے آج شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ملکی سالمیت کیلئے قربانیاں دینے والوں کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو ملک کی سلامتی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کی نااہلی نے آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے توڑ دئیے۔ مفتاح اسماعیل

خیال رہے کہ اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی  جس میں قومی سلامتی کے امور پر گفتگو ہوئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش و کاوش کا عزم ظاہر کیا۔ 

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات 2 روزقبل ہوئی جس کے دوران قومی سلامتی سے متعلق پیشہ ورانہ معاملات پر گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف اور وزیر اعظم کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کی ، تاہم پاک فضائیہ، بحریہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تقریبِ حلف برداری میں موجود تھے۔

ایک اہم پریس کانفرنس کے موقعے پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف شہباز شریف کی بطور وزیر اعظم تقریبِ حلف برداری کے دوران طبیعت کی ناسازی کے باعث اپنے آفس بھی نہیں آئے تھے۔

Related Posts