افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے خیرمقدم کرتے ہیں، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے خیرمقدم کرتے ہیں، آرمی چیف
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے خیرمقدم کرتے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کی سربراہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے امریکی صدر کے افغانستان سے فوجی انخلاء کے بیان کو سراہا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور انجیلا اگیلر نے سپہ سالار سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال سمیت افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے صدر بائیڈن کے ستمبر 2021 تک افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے مزید اس بات کا اعادہ کیا کہ ایک خوشحال، مستحکم اور پرامن افغانستان بالخصوص خطے میں پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

سپہ سالار نے فروغ پذیر تمام ڈومینز میں پاک امریکہ دوطرفہ تعاون کی بھی امید ظاہر کی، اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے خطے میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے مشترکہ مقصد کے لئے امریکا اپنا تعاون جاری و ساری رکھے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان خطے میں امن کیلئے ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے، آرمی چیف

Related Posts