آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور پہنچ گئے، داتا دربار پر حاضری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور پہنچ گئے، داتا دربار پر حاضری
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور پہنچ گئے، داتا دربار پر حاضری

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ داتا کی نگری  لاہور کے دورے پر ہیں جس کے دوران انہوں نے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر حاضری دی۔

پاک فوج کےشعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے داتا دربار پر حاضر ہو کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے داتا دربار حاضری کے موقعے پر ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی طور پر دُعائیں کیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ہرچیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاک فوج کے جوانوں سے جرنیلوں تک سب بھرپور تربیت یافتہ ہیں۔

شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تین روز قبل پنجاب کے شہر بہاولپور میں اسٹرائیک کور کا دورہ کیاجہاں انہوں نے موسم سرما کی سرمائی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔

مشق میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور رائل سعودی لینڈ فورس کے دستے نے بھی حصہ لیا،سعودی افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل احمد بن عبداللہ المقرن نے بھی مشقیں دیکھیں۔ آرمی چیف نے پاک فضائیہ سمیت تمام شرکاء کے تربیتی معیار کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: پاک فوج بھرپور تربیت یافتہ ہے، آرمی چیف

Related Posts