سپہ سالار کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپہ سالار کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، جوانوں سے ملاقات
سپہ سالار کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے ایل او سی پر موجود جوانوں سے ملاقات کی، ایل او سی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیانئے میں کہا گیا ہے کہ سپہ سالار نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

ایل او سی کے دورے پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیانئے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے چکوٹھی سیکٹر میں ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ وقت گزارا، ان سے بات چیت کی اور جوانوں کے عزم و حوصلے کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کی جنگی تیاریوں، بلند عزم کی تعریف کی۔

Related Posts