آرمی چیف کا نگر پارکر کا دورہ، فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاری پر بریفنگ

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کا نگر پارکر کا دورہ، فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاری پر بریفنگ
آرمی چیف کا نگر پارکر کا دورہ، فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاری پر بریفنگ

کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگر پارکر کا دورہ کیا، فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ لی اور سارا دن فوجی جوانوں کے ہمراہ گزارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز صوبہ سندھ کے ضلع نگرپارکر کا دورہ کیا اور فوجیوں کے ہمراہ دن گزارا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کاکہنا ہے کہ آرمی چیف کو نگر پارکر میں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکٹر عامر طاسین سمیت 6 اسکالرز رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے اراکین نامزد

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کی ہمت و حوصلے کو سراہتے ہوئے کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے مؤثر تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ بعدازاں چیف آف آرمی اسٹاف نے مقامی ہندو برادری کے سرکردہ افراد سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں بسنے والی اقلیتوں کی حفاظت یقینی بنائے۔ ہندو برادری نے اقلیتوں کیلئے محفوظ ماحول مہیا کرنے کیلئے ریاست کی کاوشوں کو تسلیم کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے دورۂ نگر پارکر کے دوران کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ قبل ازیں فوجی جوانوں نے آرمی چیف کی حوصلہ افزائی پر خوشی کا اظہار کیا۔ 

Related Posts