راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کے مابین ٹیلیفونک رابطہ اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر اور امریکی وزیرِ دفاع کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
کراچی بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم
امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف تعیناتی پر مبارکباد دی اور خطے میں جاری حالیہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔ لائڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے مابین دفاعی شراکت داری دیرینہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی وزیر دفاع نے پاکستانی آرمی چیف سے ٹیلیفونک رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا دفاع کے شعبے میں دیرینہ شراکت دار ہیں۔
Today I had the opportunity to congratulate General Asim Munir, Pakistan’s newly appointed Chief of Army Staff. The United States and Pakistan have a long-standing defense partnership and I look forward to working with General Munir. https://t.co/d60Nj6YEur
— Secretary of Defense Lloyd J. Austin III (@SecDef) January 13, 2023
ٹیلیفونک رابطے کے دوران پاک امریکا تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ ٹوئٹر پیغام میں امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ کام کا منتظر ہوں۔
پاکستان اور امریکا کے تعلقات
ایک جانب پاکستان جنوبی ایشیا کا ابھرتا ہوا ترقی پذیر ملک ہے جسے معاشی تباہ حالی کا سامنا ہے تو دوسری جانب ہزاروں کلومیٹر دور موجود امریکی حکومت خطے میں چین کی موجودگی کے باعث گہری دلچسپی لے رہی ہے۔
اپنی اسٹرٹیجک اہمیت اور خطے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان نے افغانستان جنگ کے بعض معاملات اور ماضی کی روس مخالف جنگ کے دوران امریکا کا ساتھ دیا جبکہ دونوں ممالک کی دہشت گردی کے خلاف جنگ آج بھی جاری ہے۔