بدین کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ شیڈول، آرمی چیف کراچی پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایکسٹینشن نہیں لونگا، 5 ہفتوں کے بعدریٹائر ہوجاؤنگا،آرمی چیف
ایکسٹینشن نہیں لونگا، 5 ہفتوں کے بعدریٹائر ہوجاؤنگا،آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف بدین کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے آرمی چیف کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے سے متعلق بیان جاری کردیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف بدین کے دورے کے دوران امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بیجنگ یونیورسٹی میں پہلا پاکستانی اعزازی پروفیسر تعینات

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں سیلاب کے باعث 1 ہزار 596 افراد جاں بحق ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کریں گے۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راجن پور، سوات، لسبیلہ اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر علاقوں کے دورے اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف نے سیلاب زدگان کے مسائل حل کرنے کیلئے موقعے پر احکامات بھی جاری کیے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے مختلف دوروں کے دوران متعلقہ فارمیشنز کو ہدایات جاری کیں کہ پاک فوج تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے اور سیلاب متاثرین کی داد رسی یقینی بنائی جائے تاکہ سیلاب زدگان کی مشکلات کم ہوسکیں۔ 

Related Posts