آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سرکاری دورہ، سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سرکاری دورہ، سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں جاری
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سرکاری دورہ، سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں جاری

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم سرکاری دورے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے جہاں ان کی اعلیٰ فوجی قیادت سے اہم ملاقاتیں جاری ہیں۔

ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الروئیلی اور کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی السعود سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی عسکری قیادت کے درمیان ملاقاتوں کے ودران پاک سعودی تعلقات، فوجی تربیتی تبادلے اور باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔

قبل ازیں سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الروئیلی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ آرمی چیف نے سعودی فوج کی عسکری صلاحیتوں کو سراہا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی دورے پر ہیں۔ریاض کے ایئر پورٹ پر آرمی چیف کا استقبال سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق یہ دورہ پہلے سے طے شدہ اور دونوں ملکوں کے درمیان موجود قریبی دفاعی تعاون سے متعلق ہے جبکہ چند روز قبل پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف  اور ڈی جی آئی ایس آئی سعودی عرب پہنچ گئے

Related Posts