آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سعودی عرب پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سعودی عرب پہنچ گئے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ریاض کے ایئر پورٹ پر آرمی چیف کا استقبال سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق یہ دورہ پہلے سے طے شدہ اور دونوں ملکوں کے درمیان موجود قریبی دفاعی تعاون سے متعلق ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ اس دورے کے متعلق بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ پاکستان سعودی تعلقات بہترین ہیں اور بہترین رہیں گے۔

پاک فوج کے سربراہ اپنے دورے کے دوران اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان قائم دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ دفاعی امور کے علاوہ علاقائی سلامتی کی صورت حال اور دفاعی تعلقات میں مزید تعاون پر بھی غور کیا جائے گا۔

Related Posts